میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام12ربیع الاول کو جلوس نکالا جائیگا

October 18, 2021

کوئٹہ(پ ر)میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرحامسال بھی 12ربیع الاول کے موقع پر جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائیگا جس کی قیادت علماء و مشائخ اہلسنت کرینگے جلوس میلاد ہائوس فقیر محمد روڈ سے نکالا جائیگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا باچا خان چوک پر مرکزی جلوس میں شامل ہوگا عوام سے جلوس میلاد النبیؐ میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔