مریم نواز نواسی کیلئے کھلونے خریدنے میں مصروف، تصویر وائرل

October 18, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نواسی کے لیے کھلونے خریدتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

تصویر میں مریم نواز کھلونوں کی ایک دُکان میں موجود ہیں اور کھلونے خریدتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اُنہوں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی سرینا کے لیے کھلونے خریدے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ نانی ہونے کا ایک خوبصورت احساس ہے۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے فیصل آباد میں جلسہ کیا گیا تھا اور یہ تصویر اُسی جلسے سے واپسی کے وقت لی گئی تھی۔