پاکستانی فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہین آفریدی نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لیے اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی ہے۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ مذاکرات اور استحکام کے فروغ پر قومی قیادت کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے۔
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امن، اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔