• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس: ٹی اوآرزکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

Panama Leaks Tors Committee Session Will Held Today
پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز کمیٹیوں کے درمیان ڈیڈلا ک برقرار ہے ،اپوزیشن نے آج کامیاب مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ہے ۔

مذاکرات کے سات دور ناکام ہوگئے ،آٹھواں اجلاس آج ہوگا۔

قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سڑکوں پر سیاست نہیں کرناچاہتی ۔ٹی اوآرمذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ پارٹی کرےگی ۔

خورشیدشاہ نےکہاکہ حکومت ہرچیز کوسازش کہہ کربات کوٹالنا چاہتی ہے،حکومت بتائے اس نے تین سال میں کیا کیا ہے؟

حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کااجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں مشترکا لائحہ عمل اپنانے پرغورکیا جائے گا۔
تازہ ترین