• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی باغی وردی میں ملبوس دہشتگرد ہیں،ترک صدر

Rebels Are Terrorists Dressed In Military Uniformturk President
ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو جمہوریت پر شب خون مارنے میں شریک ہے وہ ریاست کے سامنے جوابدہ ہے چاہے وہ فوجی ہو یا عدلیہ کا جج، بغاوت کرنے والے فوجی، وردی میں ملبوس دہشت گرد ہیں۔

نیشنل ٹی وی سے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اب تک 13ہزار165 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،جن میں فوجی اہلکار اور عدلیہ کے ججز بھی شامل ہیں،جو بغاوت میں شریک تھے۔

اردوان نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد گرفتار افراد کی نظر بندی کی مدت 4 دن سے ایک ماہ کردی گئی ہے، ایسے تمام سرکاری ملازمین جن کے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ روابط ہیں ان کو فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 934 اسکول، 109 طالب علم ڈورمیٹری، 15 یونیورسٹیز، 104 فاونڈیشنز، 35 صحت کے ادارے، 1ہزار 125 خیراتی تنظیموں اور 19 یونینوں کو بند کر رہے ہیں۔
تازہ ترین