• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیریوں کو کرنا ہے، سرتاج عزیز

Kashmiris Have To Decided Themselves Of Their Destiny Sartaj Aziz
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ نہیں بلکہ خود کشمیر کے لوگوں کو کرنا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروائے۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کر چکی ہے، رائے شماری سے کشمیری عوام جوفیصلہ کریں گے وہ پوری دنیا تسلیم کرے گی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، بھارت یہ بات نظر انداز نہیں کرسکتا کہ کرفیو کے باوجود پچاس علاقوں سے لوگ برہان وانی کے جنازے میں شریک ہوئے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو کشمیر میں ظلم و بربریت سے روکیں۔
تازہ ترین