• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دماغ کو کھانے والا نگلیریاپھر متحرک

Brain Eating Naegleria Fowleri Again Active In Karachi
کراچی والوں کے لیے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی، دماغ کو کھانے والا جراثیم نگلیریاپھر متحرک ہوگیا، آج گلشن اقبال کارہائشی سترہ سالہ احمد نگلیریا کا شکار ہوکر انتقال کرگیا، احمدعید کے دوسرے روز پکنک منانے کلری جھیل گیا تھا۔

کراچی والوں خبردار ہوشیار، خطرے کی گھنٹی بج گئی، دماغ کو کھانے والا جراثیم نگلیریاپھر متحرک ہوگیا، کراچی میں ایک اور شخص نگلیریا کا شکار ہوکر انتقال کرگیا ، دو ہزار سولہ میں نگلیریا کا دوسرا کیس بھی اسی مہینے میں سامنے آگیا۔

نگلیریاکاشکار ہونے والا نوجوان احمد گلشن اقبال کارہائشی تھا۔ احمد عید کے دوسرے روز پکنک منانے کلری جھیل گیا، پکنک سے واپسی کے بعد وہ مسلسل بخار، سر اور جسم کے درد میں مبتلاتھا۔ احمد دو ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگیا۔

اس سےپہلے یکم جولائی کو بلدیہ ٹائون کا رہائشی تیس سال کا زاہد بھی نگلیریا کا شکار ہوکر انتقال کرگیا تھا ۔ اس سال کا تو یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے لیکن گزشتہ سال یہ جراثیم چودہ لوگوں کی جان لے گیا تھا۔
تازہ ترین