• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: چرچ حملے میں ہلاک حملہ آور کی شناخت ہوگئی، پراسیکیوٹر

France Church Killed Attacker Identified Prosecutor
گزشتہ روز فرانس کے چرچ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عادل کرمش کے نام سے ہوگئی۔ فرانس کے قصبے نورمینڈی میں گزشتہ روز 2مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کرکے پاردری کو ہلاک کردیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرکے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ فرانسیسی پراسیکیوٹرز کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت عادل کرمش سے ہوئی ہے، جسے2 بار شام جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

19سالہ نوجوان کو گھر میں نظر بند بھی رکھا گیا، عادل کرمش نے حملے کے وقت ایک نگرانی کا کڑا پہنا ہوا تھا۔ فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ اس سے پہلے دہشت گردی کے خطرے کو یورپ اور فرانس میں زیادہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سخت اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم مینوئل ویلس نے حملے کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارا فرانس اور کیتھولک زخمی ہے، مگر اب بھی ہم متحد ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
تازہ ترین