• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع

Seizure Of Musharraf Property Begins In Karachi
افضل ندیم ڈوگر....سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی کراچی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے عملدرآمد شروع کرادیا ہے۔ سابق صدر کی ساؤتھ کراچی میں موجود جائیداد میں 4 بنگلے اور پلاٹ شامل ہیںجنہیں ضبط کیا جارہا ہے۔

عدالتی حکم پر ساؤتھ کے ناظر امین میمن نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو سابق صدر پرویز مشرف کی چاروں پراپرٹیز جوں کی توں رکھنے کا خط لکھ ہے۔ جس میں ڈی ایچ اے کو کارروائی کرکے جواب تین دن میں داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتی حکم میں سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی ڈیفنس کی آرمی ہاؤسنگ اسکیم میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ کا بنگلہ نمبر 6 اور کلفٹن کی آرمی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نمبر 6 بحق سرکار ضبط کرنے کا کہا گیا ہے۔

ڈیفنس فیز 8 میں خیابان فیصل کا بنگلہ نمبر 172 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں بیچ اسٹریٹ نمبر ایک کا بنگلہ نمبر 301 بھی قرق کرنے کے لئے لکھے گئے خط میں شامل ہے۔
تازہ ترین