• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی متعدد ریاستوں میں سیلاب، 47 افراد ہلاک

47 People Died Due To Flood In Several States Of India
بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ریاست بہار اور آسام میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 47 جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

کرناٹک ، اتر کھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران ہلاک افرادکی تعداد 26تک پہنچ گئی ہےجبکہ آسام میں سیلاب نے 21افراد کی جان لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں 40لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ اترپردیش میں 200سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین