• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کو 252 رنز کا ہدف

Pakistan Set 252 Runs Target For England
لارڈز میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈےمیں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے252 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان مقررہ50اوورز بھی نہ کھیل سکا اور اور 49اعشاریہ5اوورز میں 251رنز پر ڈھیرہو گئی ، تاہم سرفرازاحمد نے دھوکا نہیں دیا، وہ لارڈز میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ، انہوں نے 130بالز پر 6چوکوں کی مدد سے 105رنز بنائے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔

دیگر بیٹسمینوں میں عماد وسیم 63،بابر اعظم 30، شعیب ملک 28رنز بنا کر قابل ذکر رہے،جبکہ وہاب ریاض 6 ،سمیع اسلم 1رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے جبکہ شرجیل خان، اظہر علی، حسن علی اور یاسر شاہ کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ، محمد عامر 6رنز پر ناقابل شکست رہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ اور کرس ووکس نےتین، تین، پلنکیٹ نے 2جبکہ عادل راشد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین