یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں بجلی کا مرکزی سپلائی سینٹر جل کر خاکستر ہوگیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن علی بن عمیر الشہرانی نے بتایا کہ یمن سے راکٹ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں علاقے میں بجلی سپلائی کرنے والے مقامی بجلی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔
آتش زدگی سے کئی ٹرانسفارمر جل کر خاکستر ہوگئے اور علاقے کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تاہم شہری دفاع کے عملے نے فوری امدادی آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا تھا۔