• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کا اعلان

Mother Treresa To Be Made Roman Catholic Saint On September 4
ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ چار ستمبر کو اپنی پوری زندگی بھارت میں دکھی انسانیت کی خدمت میں بتادینے والی راہبہ مدر ٹریسا کو ایک بڑی تقریب کے دوران سینٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کو بعد از مرگ یہ اعزاز کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس دینے کا اعلان کرینگے۔ مدر ٹریسا کا تعلق البانیہ سے تھا اور انہوں نے بھارت میں اپنی زندگی کا بڑا وقت گزار کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور عالمی شہرت پائی تھی۔

انہیں 1979 میں نوبل امن انعام بھی دیا گیا تھا۔ مدر ٹریسا کا انتقال1997 میں کولکتہ میں ہوا تھا۔
تازہ ترین