• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میں صرف102رنز بناسکے

Injured Hafeez Returns From England
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سریز سے باہر ہونے والےمحمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

محمد حفیظ کا بیٹ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں خاموش ہی رہا جن میں وہ 17کی اوسط سےصرف 102 رنزہی بناسکے۔

ناقص کارکردگی کے باوجود وہ ون ڈے ٹیم میںجگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے لیکن یہاں بھی قسمت کی دیوی نہ جاگی۔ آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی وہ پہلے ون ڈے میں صرف 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پھربھی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا ان پر اعتماد برقراررہا اور انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں موقع دیاگیا جس میں صرف گیارہ رنزہی جوڑ سکے۔

پھردوسرے ون ڈے سے قبل آئی ان کے گھٹنےکی انجری کی خبرجس کے بعدوہ نہ صرف لارڈز ون ڈے بلکہ ون ڈے سیریز سے ہی باہر ہوگئے۔گزشتہ رات گئے محمد حفیظ واپس لاہور پہنچ گئے۔
تازہ ترین