• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر جیلما روسیف مواخذے کے بعد عہدے سے برطرف

Former Brazilian President Dilma Rousseff Ousted In Impeachment Vote
برازیل کی سینیٹ نے سابق صدر جیلما روسیف کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دے کر انھیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

جس کے بعد نائب صدر مائیکل ٹیمر نے قائم مقام صدر کا حلف اٹھا لیا ہے، جیلما روسیف نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

برازیل کی پہلی خاتون صدر جیلما روسیف کے والد بلغاریہ کے تارکین وطن تھے۔ وہ 2014 میں دوبارہ صدارتی انتخابات جیت کر دوسری بار صدر بنی تھیں۔

سینیٹ کےمواخذے کے بعد جیلما روسیف کی بائیں بازو کی ورکرز پارٹی کی 13 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سینیٹ کے 61 سینیٹرز نے مواخذے کے حق میں، جبکہ 20 نے مواخذے کے خلاف ووٹ ڈالے۔

انکی صدارت کے خاتمے کے بعد برازیل کے نائب صدر اور حریف جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رہنما مائیکل ٹیمر اب یکم جنوری 2019 تک صدر رہیں گے۔

روسیف پر پہلے ٹھیکوں میں کرپشن لینے کا الزام تھا، جبکہ اس بار ان پر بجٹ میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس کی وہ تردید کرتی ہیں۔

جیلما نے اپنے خلاف سینیٹ کی کارروائی کو پارلیمانی بغاوت قرار دیا ہے، اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور جلد عوام سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
تازہ ترین