• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کی منتقلی کیلئے پولیس کو 10 جدید وینز فراہم

Ten Modern Prison Vans Provided To Police
کراچی میں قیدیوں کو پیدل، رکشوں او ر دیگر غیر محفوظ سواریوں میں جیل سے عدالت لانے والی پولیس کو جدید سہولتوں سے آراستہ 10 نئی وینز فراہم کردی گئیں جو قیدیوں کو محفوظ انداز میں لا اور لے جاسکیں گی۔

کورنگی کاز وے پر پیش آنے والا واقعہ اس بات کاکہ خوفناک ثبوت ہے کہ کراچی میں خطرناک قیدیوں کو جیل یا تھانے سے عدالت لانے کا نظام انتہائی غیر محفوظ ہے۔

محکمۂ پولیس کو اربوں روپے کا فنڈ ملتا ہے مگر اس کے باوجود بارہا دیکھا گیا ہے کہ قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنا ہو تو پولیس اہلکار انہیں کبھی دونوں طرف سے فرار کی دعوت دینے والے رکشے، تو کبھی پیدل ہی لئے چلے آرہے ہوتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ میڈیا کی نشاندہی کے بعد سندھ پولیس جاگی اور جیلوں سے قیدیوں کو لانے کیلئے 10 نئی وینز کا اضافہ کردیا گیا۔

نئی وینز میں دو کیمرے، ایل سی ڈی اور پنکھے بھی نصب ہیں جبکہ وین میں 35 سے 40 قیدیوں کو لانے کی گنجائش موجود ہے۔
تازہ ترین