• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں نہیں لونگا، کرن جوہر

Pakistani Artists Never Cast In Indian Movies
بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بالآخر انتہاپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، کہا کہ آئندہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں نہیں لونگا، فواد خان کو جب کاسٹ کیا اس وقت پاک بھارت تعلقات بہتر تھے، اب میری فلم پر پابندی لگانا زیادتی ہوگی۔

اپنے وڈیو بیان میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ جب میں نے فلم اے دل ہے مشکل بنائی تو اس وقت پاک بھارت تعلقات بحال تھے، دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں اورعوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، جنہوں نے اینٹی نیشنل کہا ان کے بیانات پر دکھ ہے، اب پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ حب الوطنی محبت پھیلانے سے ظاہر ہوتی ہے اور ہمیشہ اپنے کام سے محبت ہی پھیلانے کی کوشش کی، میری فلم پرپابندی لگانا فلم کریو کے تین سو افراد کی دن رات کی گئی سخت محنت کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
تازہ ترین