وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مسلم لیگ ن پنجاب کےبلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والےملک پررحم کریں۔
ایکسپو سینٹر میں خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ایک پارٹی ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کی سیاست کرتی ہے۔سی پیک،اورنج لائن اورکسان پیکیج کی مخالفت ملک دشمنی نہیں توکیاہے؟ملک ترقی کرے گا تو نوجوانوں کو روز گار ملے گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام آبادکوبندکرناملک کےخلاف سازش ہے،سی پیک منصوبےمیں خلل ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔کرپشن کےخلاف اسلام آباد بند کرن اکہاں کی دانشمندی ہے۔اگرکرپشن ثابت ہوجائےتوآپ کاہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں نےمجھےپنجاب کاصدرمنتخب کرکےعزت بخشی،کراچی سےخیبرتک پاکستان کےعوام کا شکریہ اداکرتاہوں موجودہ دور کےاختتام تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔