• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان :آرمی چیف نےکیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا

South Waziristan Army Chief Inaugurates Cadet College
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل صرف تعلیم یافتہ اور پرعزم نوجوان محفوظ بناسکتے ہیں،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری ہے، پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج تعمیر نو مکمل ہونے تک علاقے کے لوگوں سے تعاون جاری رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالج کے لیے اراضی دینے پر مقامی قبائل کا شکریہ بھی اداکیا۔
تازہ ترین