• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تالے توڑ کر چوری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

Gang Leader Of Thieves Arrested
کراچی کے علاقے ملیر اور الفلاح میں دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

الفلاح پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں کارروائی کے دوران اسپیشل کٹر کا استعمال کرتے تھے۔

الفلاح تھانے کے لاک اپ میں بند ملزم ریحان ملیر اور شاہ فیصل کی کئی دکانیں صاف کرچکا ہے، اس پر الزام یہ ہے کہ وہ 12رکنی گروہ کا سرغنہ ہے،یہ گروہ دکانوں کے تالے اور شٹرکے کنڈے کاٹ کر سامان چوری کرنے کے بعد فرار ہو جاتا تھا۔

ملزم ریحان گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو ہی جیل سے رہا ہوا ہے اور رہائی کے ساتھ ہی ملزم نے دوبارہ وارداتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اردو بازار اور لیاری جھٹ بٹ مارکیٹ میں دکانوں کے تالے توڑ کر کی جانے والی چوری کے بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے،ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کا نام شوٹر اور بھولا بھی بتا دیا ہے۔
تازہ ترین