• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی پراسرارہلاکت

Female Students Mysterious Death In Punjab University
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22سالہ لڑکی پراسرارطورپر ہلاک ہو گئی، انتظامیہ کے مطابق لڑکی نے خودکشی کی ہے جبکہ پولیس قتل اورخودکشی دونوں پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر5 میں دن دیہاڑے طالبہ کی پھندے سے لٹکی لاش دیکھ کر لڑکیاں چیخ اٹھیں اور فوری انتظامیہ کو اطلاع دی۔

پولیس اور فورانزک ماہرین نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے،یونیورسٹی انتظامیہ اٹک کی عائشہ اسپورٹس بیس پرداخلہ لینا چاہتی تھی اور اپنی کزن سعدیہ کے ساتھ ہوسٹل میں رہ رہی تھی۔

ذارئع کے مطابق عائشہ 23 اکتوبر سے اس ہاسٹل میں غیرقانونی طورپر مقیم تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کی وجہ اورمحرکات پوسٹم مارٹم رپورٹ کےبعد ہی سامنے آسکیں گے۔
تازہ ترین