• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
10 Killed In Us State Tennessee Forest Fire
امریکی ریاست ٹینیسی کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹینیسی کے جنگلات گزشتہ کئی ہفتوں سے آگ کی لپیٹ میں ہیں جس سے نیشنل پارک سمیت 12 ہزار ایکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے ۔

آتشزدگی کے باعث اب تک 10 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں مشہور سیاحتی علاقے گٹلین برگ اور ملحقہ علاقوں میں ہوئیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ خشک سالی ہے جبکہ فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مزید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
تازہ ترین