• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کمانڈو کو لوٹنے کی کوشش ڈاکوؤں کو مہنگی پڑگئی

Karachi Bid To Loot Police Commando Becomes Tough For Dacoits
افضل ندیم ڈوگر...کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس کمانڈو کو لوٹنے کی کوشش ڈاکوؤں کو مہنگی پڑگئی، ملزمان لوٹی گئی رقم کے ساتھ ساتھ اپنے اسلحے اور موٹر سائیکل سے بھی ہاتھ دھو کر فرار ہوگئے۔

پولیس انسپکٹر سلمان وحید کی ٹیم میں شامل پولیس کمانڈو ندیم کے مطابق انہوں نے اپنے کزن کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے ایک منی چینجر سے ڈھائی لاکھ روپے کے ریال حاصل کئے تھے اورروانہ ہوتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے انہیں سرسید ٹاؤن میں گھیر لیا۔

ملزمان اسلحے کے زور پر ریال، پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس اہلکار ندیم نے ملزمان پر حملہ کردیا اور لوٹی گئی کرنسی اور پستول چھین لیا،اس دوران دوسرے ملزمان نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ پرملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے دلیرانہ مقابلہ کرنے پر پولیس افسران نے مذکورہ پولیس کمانڈو کو شاباش دی۔
تازہ ترین