• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ: مشرقی افریقا کا سب سے بڑا فیشن ایونٹ

Tanzania Fashion Show
افریقی ملک تنزانیہ میں مشرقی افریقہ کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، سواہیلی فیشن ویک میں ماڈلز کی روایتی ملبوسات میں ریمپ پر واک ہوئی۔

3روز تک جاری رہنے والے سواہیلی فیشن ویک میں خطے کے معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا اور روایتی ملبوسات پیش کیے۔

فیشن ویک کے دوران موسم کی مناسبت سے مشہور فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے گئے جو فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

3روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین