• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
President Elected Trump Costly For Us
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو مہنگے پڑ گئے ،نیو یارک کے میئر نےاوباما انتظامیہ سے ٹرمپ کی سیکیورٹی کا خرچا مانگ لیا۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی نے امریکی حکومت کا خرچا بڑھا دیا ہے،نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے وفاق سے ٹرمپ کی سیکیورٹی کیلئے 35 ملین امریکی ڈالر ڈالر مانگ لئے ،ٹرمپ کی سیکیورٹی اخراجات میں ان کی رہائش گا ہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

تائیوان کے صدر اور ٹرمپ کے درمیان رابطے پر وائٹ ہاؤس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی خودمختاری بڑھے گی تو امریکا اور چین کے تعلقات کمزور ہوں گے ۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ’متحد چین‘ کی پالیسی کے لئےاپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری پریشان اتحادیوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برلن میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں بھی موجودہ سمت میں ہی اپنے کام جاری رکھے گا۔
تازہ ترین