• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Film Live By Night Released Today
ہالی وو ڈ کے صف اول کے اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’’لیِوبائے نائٹ ‘‘ آج نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

اس سنسنی خیز فلم کے ہدایتکاراوررائٹربین ایفلک خود ہیں اور مرکزی کردار میں بھی جلوہ گر ہوں گے ،فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس کوپر،ایلی فیننگ،برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔

لیوناڈر ڈی کیپریو، بین ایفلک اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن فلم کی کہانی1920سے1930کے درمیانی دور کی عکاسی کرتی ہے جب ایک ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اُڑائی ہوئی تھیں۔

یہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔

کرائم، ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین