• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اتوار کو بھی بند ہونگے

Cng Stations In Sindh Will Be Closed On Sunday
سندھ میں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ والوں کیلئے پریشانی کی بات ہے کہ موسم سرد ہونے اور گیس کی طلب بڑھنے پر سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار 22 جنوری کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز منگل کو صبح 8 بجے کھلیں گے۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے، جس کہ وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدل کردیا گیا ہے۔

اگلی بندش بدھ 25 جنوری کوصبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگی اور جمعہ 27 جنوری کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی نہیں ملے گی۔
تازہ ترین