• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا گروپ کی انتشارکی سیاست نے قوم کا وقت ضائع کیا، شہباز شریف

Sit In Groups Anarchist Politics Waste Time Of People Shahbaz Shairf
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامیابی نعروں سے نہیں عوام کی خدمت سے ملتی ہے،دھرنا گروپ نے قوم کا وقت ضائع کیا اور انتشار کی سیاست سے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی ۔

اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنا ہو گا، روایتی ڈگر چھوڑ کر نئے انداز سے شہروں کو خوب تر بنانا ہے،سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے اندھیروں میں دھکیلا تھا۔

اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کی منظوری دی اور کہا کہ اس سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، شہروں کو ہارٹیکلچر سے بھی خوبصورت بنایا جائے اور جدت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

بعد ازاں ایک بیان میں وزیراعلیِ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی تیز رفتارترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے، وژن سے عاری سابق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا اور لوٹ مار کی ہوس نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیاتھا۔
تازہ ترین