• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Baby Born With Four Legs In India
بھارت کے اسپتال میں ایک خاتون نے ”چار ٹانگوں “ والے بچے کو جنم دے دیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ بچہ 23 سالہ خاتون للیتا ماں نے جنم دیا۔ بچے کو پیدائش کے بعد خصوصی دیکھ بھال کیلئے بھارت کے وجے ناگراا نسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منتقل کر دیاگیا ہے۔

بھارتی بچے کی والدہ پہلے تو بچے کو اپنانے میں ہچکچا رہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہے مگر پھر اپنے خاندان والوں سے مشورے کرنے کے بعدانہوں نے اسے خدا کا تحفہ قرار دیا اور اسے لے کر اسپتال آگئیں۔

دوسری جانب اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ بچہ سرجری کے بعد جلد ہی ایک عام بچے کی طرح ہوجائے گا ۔
تازہ ترین