• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachiarrested 4 Terrorists Of Banned Outfit
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب واقع کوچی کیمپ میں پولیس اور حساس ادارے نے انٹیلی جینس اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا مار کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کر گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، لیپ ٹاپ اور نقشے برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار افراد دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین