• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی شاہراہوں پرصبح تا رات بھاری گاڑیوں پر پابندی

Morning To Night Ban On Heavy Vehicles On The Roads In Karachi
کراچی کی شاہراہوں پرصبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری گاڑیوں اور ٹریلرز کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

سرکاری مقاصد کے لیے استعمال ہونےوالی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے خاص اسٹیکرزفراہم کئے جائیں گے۔

کراچی میں بڑھتے حادثات اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر تمام ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دس وہیلر، بڑے ٹرالرز اور ٹینکرزسمیت تمام ہیوی ٹریفک شہر میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک سڑکوں ہر نہیں چل سکتی۔

ڈی آئی جی ٹریفک آصف عجاز شیخ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ پابندی 3 ماہ تک کیلئے ہے۔

سرکاری کاموں کے لیے استعمال ہونے والے ٹرک، ڈمپرز اور ٹرالرز کو ٹریفک پولیس کی جانب سے خاص اسٹیکرز فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری طرف ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سےپبلک ٹرانسپورٹ کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 20 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے،جس کے بعد فٹنس سر ٹیفکیٹس کے بغیر چلنے والی تمام گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔
تازہ ترین