• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مذاہب کو بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا، شاہ سلمان

All Religions Will Emphasize Enhancing Brotherhood King Salman
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈو دو نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئےمختلف مذاہب کے نمائندگان پر مبنی وفد سے جکارتا میں ملاقات کی، سعودی فرماں رواں نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کو بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔

انڈونیشیا کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب کے شاہ سلمان نے انڈونیشیا میں بین المذہب ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کو ایک دوسرے کے درمیان بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔

انڈونیشیا کے صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں انتہا پسندی اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے مزاہب کے درمیان ہم آہنگی ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین