• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Increase In The Price Of Crude Oil And Gold
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل 1 ڈالر 64 سینٹس اور سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

امریکا کی جانب سے شام میں فضائی حملے کےبعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر خام تیل اور سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کے سودے 54 سینٹس اضافے سے 52ڈالر 24 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل 1ڈالر 64 سینٹس مہنگا ہوا ۔

دوسری جانب اس کا اثر سونے کی قیمت میں بھی دیکھا گیا ۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونے کے سودے 6 ڈالر اضافے سے 1257 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے ۔
تازہ ترین