• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
West Indies Set 234 Runs Target To Pakistan
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کومیچ جیتنے کے لئے 234رنز کا ہدف دیاہے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 71رنز جبکہ جیسن محمد نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور59رنز بنائے۔

جارج ٹائون گیانا میں کھیلےجانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈرنے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستانی بولرجنید خان نے پہلی کامیابی اس وقت دلوائی جس ویسٹ انڈیز کا مجموعہ31رنز تھاآئوٹ ہو نے والے کھلاڑی ایون لوئس تھے انہوں نے16رنز بنائے۔

میزبا ن ٹیم کےدوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوالٹن تھے جو19بنا سکے ،انہیں حسن علی نے کلین بولڈ کیا،اس وقت ویسٹ انڈیز کا مجموعہ40رنز تھا۔کیرن پائول بھی زیادہ جم کر بیٹنگ نہ کرسکے اور23کے اسکور پر کپتان کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئےبولر عماد وسیم تھے۔

اس کے بعد آنے والے بیٹسمین شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 71رنز جبکہ جیسن محمد نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور59رنز بنائے،دونوں کی رفاقت میں101رنز بنے،دونوں کی اسکور میں دو، دو چھکے شامل تھے خاص طور پر جیسن محمد نے جارحانہ اننگز کھیلی ان کی اننگ میں5چوکے بھی شامل تھے۔

ان دونوں بیٹسمینوں کے علاوہ دیگر کوئی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا،نرس10،جیسن ہولڈر12،جوناتھن کارٹر11اورپرموئل8رنز بنا سکے،یوں ویسٹ انڈیز نےمقررہ50اوورز میں9وکٹ کے نقصان پر233رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے234رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر،شاداب خان اور جنید خان نے2،2جبکہ عماد وسیم اورحسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔محمد حفیظ نے بھی آج بولنگ کرائی اور7اوورز میں 21رنز دیئے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

تین میچز کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے تیسرے میچ کی فاتح ٹیم2019کے ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل بن جائے گی جبکہ شکست کی صورت میں کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنے پر مجبور ہو گی۔
تازہ ترین