فیس بک نے مشال خان کے فیس بک اکاؤنٹ کو ان کی یاد سے موسوم کر دیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ان کے دوست احباب اور ان سے ہمدری رکھنے والے لوگوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اس اکاؤنٹ پر جا کر مشال خان کو عقیدت پیش کرسکیں۔
واضح رہے کہ فیس بک کی طرف سے کسی صارف کے اکاؤنٹ کو اس کی یاد سے منسوب کرتے ہوئے اس پر ’’ریمپرنگ‘‘ لفظ لکھ دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ کوئی بھی شخص اس اکاؤنٹ میں لاگ آن ہوسکے۔
مشال خان کی ہلاکت کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ان کے پیغامات کو بڑی تعداد میں لوگوں نے شیئر کیا ہے اور فیس بک اکاؤنٹ پر مشال خان کی دوستوں کے ہمراہ ایک تصویر بھی لگائی گئی ہے جس میں ان کا ایک باریش دوست بھی اُن کے ساتھ ہے۔