بھارت کی سینئر بنگالی اداکارہ بسنتی چیٹرجی کو کولکتا میں اپنے گھر پر چل بسیں۔ اُن کی عمر 88 برس تھی۔
مغربی بنگال موشن پکچر آرٹسٹس فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیٹرجی کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ وہ کئی مہینے اسپتال کے آئی سی سی یو میں زیر علاج رہیں، ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
5 دہائیوں پر محیط کیریئر میں چیٹرجی نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں تنقیدی طور پر سراہا جانے والا اور مقبول کام جیسے تھگنی، منجری اوپیرا اور آلو شامل ہیں۔
انہوں نے مقبول ٹی وی سیریلز جیسے بھوٹو، بورون، درگا درگیشوری وغیرہ میں بھی کردار ادا کیے۔ ان کی آخری ٹی وی سیریل گیتا ایل ایل بی تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئی تھیں۔
چیٹرجی نے جوانی کے دنوں میں اسٹیج ڈراموں میں بھی باقاعدگی سے حصہ لیا۔