• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو میں پی ایچ ڈی اسکالر نے گورنر سے ڈگری لینے سے انکار کردیا

کانووکیشن میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے ریاست کے گورنر آر این روی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا،گورنر آر این روی طالبہ کے عقب میں کھڑے ہیں۔ فوٹو: بھارتی میڈیا
کانووکیشن میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے ریاست کے گورنر آر این روی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا،گورنر آر این روی طالبہ کے عقب میں کھڑے ہیں۔ فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پی ایچ ڈی اسکالر نے گورنر آر این روی سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مانو مینیم سندر نار یونیورسٹی کے 32ویں کانووکیشن میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے ریاست کے گورنر آر این روی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا۔

جین جوزف نامی پی ایچ ڈی اسکالر خاتون نے تامل ناڈو کے گورنر آر این روی سے ڈگری نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ تمل ناڈو کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔

پی ایچ ڈی اسکالر نے احتجاجاً گورنر کے بجائے یونیورسٹی کے وائس چانسلر این چندر شیکھر سے وصول کی، جین جوزف نے مائیکرو فنانس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر تامل ناڈو ریاست کے عوام کے خلاف ہیں، انہوں نے ریاست کیلئے کچھ نہیں کیا، اس میں نے ان سے ڈگری نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

طالبہ کی گورنر سے ڈگری نہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں تامل ناڈو کے گورنر کو اشارے سے واضح کرتی نظر آرہی ہے کہ اس نے یہ اقدام جان بوجھ کر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید