• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن معاملہ، اپوزیشن رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے سوالات اٹھادئیے

Kulbhushan Case Opposition Leaders And Legal Experts Have Been Raising Questions
کلبھوشن یادیو کو پھانسی سے روکنے کے عبوری فیصلے کے بعد پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے عالمی عدالت انصاف میں قانونی جنگ لڑنے کے طریقہ کار پر کئی سوالات اٹھادیے۔

کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر اس وقت عمل نہ کیا جائے جب تک حتمی فیصلہ نہ آجائے،عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے کے بعد پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے عالمی عدالت میں پاکستان کی قانونی جنگ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا،کیس کی پیروی پر سوالات اٹھادیے۔

پاکستان نے عالمی عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لیے ایک ایسے وکیل کو کیوں چنا جو اس سے پہلے کبھی اس عدالت میں پیش نہیں ہوا؟ اس کیس کے لیے اٹارنی جنرل خود کیوں نہیں گئے؟ ایک جونیئر وکیل کو کیوں بھیجا گیا؟

پاکستان اس مقدمے کے لیے ایک ایڈہاک جج مقرر کرسکتا تھا، ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟بھارتی وکیل نے مقررہ وقت پورا استعمال کیا، جبکہ پاکستانی وکیل نے نوے منٹ میں سے صرف پچاس منٹ کیوں استعمال کیے؟
تازہ ترین