• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی بی بی سی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

Chairman Pbbc Visit Pakistan Stock Exchange
چیئرمین پاکستان برطانیہ بزنس کونسل جولین ہیملٹن بارنس نے کہا کہ پاکستان آئندہ چند دہائیوں میں دنیا کی بڑی معیشت ہوگا، ہم پاکستان کی ترقی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی بی بی سی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیااور روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چند برسوں میں بہت تبدیل ہوا ہے، پاکستا ن عالمی معیشت کا حصہ بننے جارہا ہے، چینی معیشت 20سال پہلے آج کی پاکستانی معیشت کی طرح تھی ، چین آج دنیا کی بڑی معیشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی آئندہ چند برسوں میں بڑی معیشت ہوگا، جولین ہیملٹن نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں اس کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے آنے والی نسلیں ترقی سے فائدہ اٹھائیں گی۔ پاکستان برطانیہ بزنس کونسل آج فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دو یاداشتی معاہدوں پر دستخط کرےگا۔
تازہ ترین