• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:چکن پاکس کے مزید 54 کیس سامنے آگئے

Faisalabad Exposed Further 54 Cases Of Chicken Pox
فیصل آباد کے مختلف اسپتالوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد کو چکن پاکس کے شبہ میں لایا گیا جن میں سے 13مریضوں میں مرض کی تصدیق ہوئی دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیاگیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع مطابق رواں سال فیصل آبادکے اسپتالوں میں رجسٹرڈ چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1167 ہو گئی ہے جن میں سے بیشتر متاثرہ مریض علاج کے بعد فارغ کردیئے گئے ہیں ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چکن پاکس میں مبتلا 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 13 مریض الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں 12 مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مرض سے بچاؤ کیلئے متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کے 2 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
تازہ ترین