• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Uzma Allowed To Return To India
ملائیشیا میں پاکستانی شہری طاہر سے شادی کرنے والی ڈاکٹرعظمیٰ کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے طاہرعلی اوربھارتی خاتون عظمیٰ کی درخواستوں کی سماعت کی۔ہائی کورٹ نے عظمیٰ کوبھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے اصلی امیگریشن فارم عظمیٰ کے حوالے کردیا۔

عدالت نے عظمیٰ کومکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ فیصلہ سنتے ہی عظمیٰ کمرہ عدالت میں لڑکھڑا کرگر پڑی جس پر ڈسپنسری سے ڈاکٹرز کو طبی امداد کے لیے طلب کرلیا گیا۔

طاہر نے جج سے عظمیٰ سے صرف 2 منٹ کے لیےعلیحدہ ملاقات کی درخواست کی تو عظمیٰ نے انکار کر دیا جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست رد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ طاہر سے نہیں ملنا چاہتیں تو ہم زبردستی نہیں کرسکتے۔

واضح رہے عظمیٰ نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ طاہر جھوٹا ہے جس نے نکاح نامے پر زبردستی دستخط کرائے۔
تازہ ترین