• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنا مشعال نہ بچا سکا،دوسروں کے مشعال بچانا چاہتا ہوں،اقبال خان

Want To Save Others Mashaal Iqbal Khan
مقتول مشعال کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ میرا بیٹا تو واپس نہیں آسکتا تاہم دوسروں کے مشعالوں کو بچانے کی جدوجہد کر رہا ہوں۔

مردان یونیورسٹی میں قتل کیے گئے مشعال خان کے والد اقبال خان نے مردان میں سٹی مجسٹریٹ عاصم ریاض کی عدالت میں بیان قلمبند بیان قلمبند کرادیا۔

بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں 11بجے شروع ہونے والا ڈرامہ 3بجے مشعال کے قتل پر ختم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشعال نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیا تھا، ڈرامےکے اداکار تو پکڑے گئے لیکن ہدایت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

مقتول مشعال کے والد کا مزید کہنا تھا کہ یونی ورسٹی میں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا لیکن حکام بالا کو اطلاع ملی نہ ہمیں مطلع کیا گیا۔
تازہ ترین