• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایت کارہ فرح خان کو اپنی فلموں کے لیے شاہ رخ کا انتظار

Director Farah Khan Is Waiting For Shah Rukh For Her Movie
بالی ووڈ کی معروف کریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 فلموں کی کہانی پر کام کررہی ہیں جس میں اداکار شاہ ر خ خان کو کاسٹ کریں گی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ شاہ رخ کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے ایک بار پھر کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

فرح خان سے جب آنے والے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 2 فلموں کی کہانی پر کام کر رہی ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دونوں میں ہی کنگ خان کو کاسٹ کریں گی۔

فرح خان نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ شا ہ رخ خان کو ہی کاسٹ کیا ہے جب کہ وہ فلمیں بھی باکس آفس پر خاصی کامیاب رہیں۔

کوریوگرافی کے حوالے سے فرح نے کہا کہ سب سے زیادہ انہوں نے بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ ہی سب سے زیادہ کام کیا ہے کیونکہ انہیں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ فلموں کی کہانی سے لے کر کوریوگرافری تک ہمارے دماغ بہت ملتے ہیں۔

فرح نے اپنی ایک اور فلم کا اشارہ دیا اور کہا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کو وہ کاسٹ نہیں کریں گی کیونکہ وہ کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومے گی۔
تازہ ترین