• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں سیلاب اور بارشوں سے 169 افراد ہلاک، 122لاپتہ

Sri Lanka Floods Death Toll Tops 169 122 Still Missing
سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث اب تک169افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ 122لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے اور سرکنے سے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کولمبو حکومت نے اس صورتحال میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔ سیلاب سے چائے کے باغات اور ربڑ کے پودوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چودہ برسوں میں آنے والا یہ بدترین سیلا ب ہے۔متعدد پڑوسی اور دیگر ممالک نے سری لنکا کو امداد روانہ کردی ہے۔ بھارت اور چین نے بھی امداد اشیا روانہ کی ہیں۔

دریں اثنا سیلاب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنا اثاثہ کھو چکے ہیں اور صرف اپنی جان بچا پائے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی پوری زندگی میں اتنا تباہ کن سیلا ب اور شدید بارش نہیں دیکھی۔
تازہ ترین