• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوربز کی فہرست میں امریکی گلوکار آگے، بالی وڈ خان بھی پیچھے نہیں

American Singer In The Forbes List Bollywood Was Also Not Behind

فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلبرٹیز کی فہرست جاری کردی، لسٹ میں امریکی گلوکاروں کو برتری حاصل ہے جبکہ بالی وڈ کے خان بھی پیچھے نہیں ہیں۔

دنیا بھر میں ایک سال کی کمائی میں امریکی راک اسٹار ڈڈی نے پندرہ سو کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی گلوکارہ بیونسے 11سو کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔

کھلا ڑیوں کی فہرست میں نمبر ون آنے والے فٹ بال کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو سیلبیریٹرز کی لسٹ میں پانچویں نمبر پر آئے، ان کی کمائی ایک ہزار کروڑ روپے رہی ۔

کینیڈین جسٹن بیبر ساڑھے 8سو کروڑ روپے کے ساتھ لسٹ میں تیرہویں نمبر پر ہیں۔

کنگ فو کے ماہر، ایکٹر، فلم ڈائریکٹر جیکی چن نے اس سال 5سو کروڑ روپے کمائے، ان کا لسٹ میں نمبر 39واں آیا۔

بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان420کروڑ روپے کمائی کے ساتھ فوربز کی لسٹ میں پینسٹھ ویں نمبر پر آئے۔

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان بھی کم نہیں 390 کروڑ روپے معاوضہ لینے پر سلمان خان کو فوربز کی لسٹ نے اکہترواں نمبر دیا۔

خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار375کروڑ روپے کے ساتھ فوربز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلبرٹیز میں اسی ویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین