• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ پاکستان اور انگلینڈ کا، ٹکٹیں خریدنے والے بھارتی شائقین

Pakistan And England Match Indian Fans Buy Tickets

گلمورگن کائونٹی کے چیف ایگزیکیٹو ہیئو مورس نے کہا کہ ایونٹ سے دو مہینے قبل ہی میچ کی تمام ٹکٹیں بک گئیں اور انہیں خریدنے والے 38 فیصد افراد بھارتی شائقین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی شائقین میچ دیکھنے نہیں آسکتے تو آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ان ٹکٹوں کو ان کی اصل قیمت پر دوبارہ بیچ دیں تاکہ انگلینڈ اور پاکستان کے شائقین یہ ٹکٹ خرید سکیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کارڈف پر تنقید کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران صرف کارڈف ہی تھا جہاں کے میدان میں نشستیں خالی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب دیکھتا ہوں کے ایک میدان میں صرف 14000 سیٹیں ہیں اور وہ بھی نہیں بھر سکیں، تو یہ کرکٹ کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ آپ ایک بڑے ٹورنامنٹ میں بھی شائقین کی دلچسپی پیدا نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ دیکھنے10800لوگ میدان میں موجود تھے۔

ہیئو مورس نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کارڈف میں ہونے والے چار میں سے دو میچ مکمل طور پر بِک چکے تھے لیکن ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ ٹکٹ خریدنے کے باوجود لوگ میچ دیکھنے کیوں نہیں آئے۔

تازہ ترین