• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی سے ہی سوال کر ڈالا

Prime Minister Nawaz Sharif Himself Questioned To The Jit

جے آئی ٹی میں سوالات کا جواب دینے والے نوازشریف نے جے آئی ٹی سے ہی سوال کرڈالا۔

رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں جے آئی ٹی میں وزیراعظم کی پیشی کے دواران ہونے والی کارروائی کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی سے پوچھا ہے کہ کیا مجھ پر خورد برد کا کوئی الزام ہے؟

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیشی کے معاملے پرپارٹی رہنماؤں سے بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جے آئی ٹی ارکان سے سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے میں نے کہاں کرپشن کی؟

وزیر اعظم نے جے آئی ٹی ا رکان سے یہ بھی پوچھا کہ بتایا جائے کہ میں نے کبھی کمیشن لیاہو یا کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہو؟

وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی آرکان سے بات چیت کےدوران کہا کہ مجھ سے میری وزارت عظمیٰ کے بارے میں جو سوال کرنا ہے کریں، میرے والد نے کاروبار کیا جو اب بچے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین