• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجیو گاندھی کا قتل، مجرم نے خودکشی کی اجازت مانگ لی

The Murder Of Rajiv Gandhi The Perpetrator Asked For Permission Of Suicide

سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے جرم میں ملوث مجرم سری لنکن شہری رابرٹ نے جیل حکام سے خودکشی کی اجازت مانگ لی ہے۔

رابرٹ پیاس نے تمل ناڈو کی ریاستی حکومت سے استدعا کی ہے کہ انہیں رحم کی بنیاد پر مرنے کی اجازت دی جائے ۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق رابرٹ سری لنکا کے شہری ہیں اور راجیو گاندھی کے قتل کے سلسلے میں تمل ٹائیگرز کے جن سات سابق ارکان کو قید کی سزا ہوئی تھی وہ ان میں سے ایک ہیں، ساتوں مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

رابرٹ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے اہل خانہ بھی اب ان سے ملاقات کے لیے نہیں آتے اور اب ان کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں رہا ،وہ گزشتہ 26 برسوں سے جیل میں ہیں ۔

تامل ناڈو کی ریاستی حکومت اس بات کی کوشش کرتی رہی ہے کہ 25برس سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد ان قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا جائے لیکن سپریم کورٹ اس کے خلاف ہے۔

عدالت نے 2014میں مرکزی حکومت کی ایک درخواست کی بنیاد پر کہا تھا کہ ان قیدیوں کو آزاد کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہو گا۔

اس وقت مرکز میں منموہن سنگھ کی حکومت تھی اور حکومت نے ان قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کی تھی۔

خیال رہے کہ راجیو گاندھی کو 21مئی 1991میں جنوبی ہند کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس قتل کے الزام میں سنتھن، مروگن، پیراریولن، نلنی، رابرٹ پیاس، جے مار اور روی چندرن جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین