• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا بدترین بزدلی ہے، نواز شریف

Targeting Innocent People Is Worst Nawaz Sharif

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی بزدلی کی بدترین مثال ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پرعزم ہوکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سنگین جرم میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین طبی سہولیات فوری مہیاکی جائیں، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سفاکانہ عمل میں ملوث دہشت گرد کسی طور قابل رحم نہیں، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم پر عزم ہے۔

تازہ ترین