• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا، موسمیات

Rain To Continue Till Friday In Karachi Met Office

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، شہر میں سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 4کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 90فیصد ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 34ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 26ملی میٹر، صدر میں 23ملی میٹر، گلشن حدید میں17 اعشاریہ 7 ملی میٹر، پی ایف مسرور بیس میں 12ملی میٹر، ناظم آباد میں 16اعشاریہ 5 ، ایئرپورٹ پر9 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین